قاہرہ: مصر کے شہر اسکندریہ کے نزدیک مریوط جھیل میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصر کے یو م 7 اخبار نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ اخبار نے بتایا کہ کشتی میں ایک ہی کنبے کے 12 سے زیادہ افراد سوار تھے ، جن میں بچے بھی شامل تھے ۔ پیر کے روز یہ لوگ جھیل کے ایک جزیرے سے گھر لوٹ رہے تھے ، اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ راحتی عملہ حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے افراد کی تلاش کر رہا ہے ۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں