BiP Urdu News Groups

قاہرہ : مصر نے قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قطر نے پروازوں کی بحالی کا یہ فیصلہ سعودی عرب اور عرب امارات کے قطر کے ساتھ بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کیا ہییاد رہے کہ سال 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔ان ممالک نے قطر کے ساتھ فضائی حدود کے علاوہ زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کر دی تھیں۔مصر کے حالیہ اعلان کے بعد قطر سے آنے والی پروازوں کو مصر کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت ہوگیدونوں ممالک کی قومی ایئر لائنز اپنے اپنے فلائٹ شیڈیول منظوری کے لیے متعلقہ اداروں کو جمع کروائیں گیمصر کی وزارت ہوا بازی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بحالی کے بعد تجارتی سامان کی آمد و رفت کا بھی آغاز ہو جائے گامصر اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے الزام کی بنیاد پر قطر کے ساتھ تجارت پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی تھیسعودی عرب، عرب امارات اور بحرین نے قطر کے ساتھ اپنی فضائی رابطے بحال کر دیے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں