قاہرہ : مصر میں بیشتر بڑے اور مشہور بازاروں میں فروخت ہونے والی چاکلیٹ میں نشہ آور مواد کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چھان بین کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ قاہرہ یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر جابر جاد نصار کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال کے بعد چاکلیٹ میں منشیات کی ملاوٹ کا پتا چلا۔ یہ چاکلیٹ بیرون ملک سے منگوائی جارہی تھی اور اس میں بھنگ اور چرس کے شواہد پائے گئے ہیں۔