مصر میں عجیب حادثہ، میت کی تدفین کے دوران قبر گرنے سے 6 افراد زخمی

732

مصر میں ایک میت کی تدفین کے وقت ایک عجیب حادثہ پیش آیا جب قبر اندر موجود متعدد افراد پر گر پڑی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دب گئےقاہرہ کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو اطلاع ملی کہ ایک قبر کی چھت گر گئی ہے اور اس کے اندر لوگ دب گئے ہیں۔

شہری دفاع کے حکام نے فوری ریسکیو آپریشن کرکے قبرمیں دبے زخمیوں کو نکالا جنہیں اسپتال منتقال کیا گیا ہے۔معلوم ہوا کہ متوفی کے لواحقین میت کو مقامی خاندانی قبرستان میں دفن کر رہے تھے کہ دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور قبر کے اندر لوگ دب گئے۔وزارت داخلہ کے مطابق قبرستان کے داخلی دروازے پر سیڑھیوں پر رکنے والے 3 افراد کو زخم آئے۔