قاہرہ : مصری حکام کی جانب سے سیناء کے علاقے کو داعش تنظیم کی باقیات سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کارروائی میں سیناء کے قبائلی اتحاد کی معاونت سے دو دیہات المطلہ اور الحسینیات کو صاف کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ داعش کے کمانڈروں کو ختم کرنے اور ان کے اڈوں پر چھاپوں کا عمل جاری ہے۔قبائلی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مذکورہ دونوں دیہات میں مصری فوج کے ساتھ کارروائیوں میں علاقے میں داعش کا سب سے خطر ناک کمانڈر مصطفی شعبان ابو دراع ہلاک کر دیا گیا۔