مصر کے معروف سرکلر روڈ اٹوستراد کے نیچے 11 گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی۔ ان میں پرائیویٹ، ٹیکسی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف قسم کی گاڑیاں شامل تھیں۔مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ تصادم سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور بیشتر گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا- ’15 مایو‘ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔ ٹرک ڈرائیور گاڑیوں سے آگے نکلنا چاہتا تھا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا-

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں