مصر میں بچھوؤں کے کاٹنے سے 3افراد فوت

قاہرہ :مصر میں شدید طوفانی بارش کے بعد بچھووں کی یلغار پر اب تک 3افراد ہلاک جبکہ 500سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔گزشتہ ہفتہ کی شدید بارش کے بعد سیلابی ریلوں نے بچھووں کو ان کے بلوں سے نکال کر دوردراز علاقوں تک پہنچادیا ہے۔حکومت نے طبی مراکز میں بچھو اینٹی وینم کی بڑی خوراکیں پہنچائی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیابان، سبزے اور درختوں کے قریب نہ جائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

Leave a comment