قاہرہ : مصرمیں الاھرام فاؤنڈیشن کے لیے کام کرنے والے ایک مقامی صحافی نے جمعرات کی صبح اپنے ادارے کے اندر پھانسی لے کراپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الاھرام فاؤنڈیشن کے لیے کام کرنے والے ایک صحافی عماد الفقی نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی اور اس کا سر تن سے جدا ہوگیا۔ جسم سے الگ ہونے والا اس کا سرعمارت کی چوتھی منزل پر واقع اس کے دفتر کی بالکونی سینیچے جا گرا۔تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح 4:50 بجے پیش آیا، جب عمارت سے ملحق چرچ میں ایک ملازم نے صحافی کا سر چرچ کی عمارت کے قریب پریس تنظیم کی دو عمارتوں کو الگ کرنے والی بیریئر میں پڑا ہوا پایا۔معلوم ہوا کہ صحافی نے اپنے دفتر کی کھڑکی میں رسی سے لٹک کر خود کشی کر لی جس کے نتیجے میں جسم بھاری ہونے کے باعث اس کا سر تن سے جدا ہو گیا اور سر ادارے کی دو عمارتوں کے درمیان تنگ گلی میں جا گرا۔