قاہرہ : مصر میں ایک خاتون نے بیٹی کو طلاق دینے والے داماد سے انوکھا انتقام لیا۔ قاہرہ کے مشرق میں فیصل کے علاقہ میں ایک سڑک پر نصب سیکورٹی کیمروں نے اس کارروائی کا منظر محفوظ کر لیا۔ مذکورہ خاتون نے پہلے سڑک پر کھڑی ایک گاڑی پر ایندھن چھڑکا اور پھر گاڑی میں آگ لگا کر وہاں سے فرار ہوگئی۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ اس واقعہ کے پیچھے پچاس کی دہائی کی عمر کی ایک خاتون کا ہاتھ ہے اور جلنے والی گاڑی اس خاتون کے داماد کی ہے جو خاتون کی بیٹی کو طلاق دے چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک نے شدید اختلافات کے سبب اپنی بیوی کو طلاق دے دی جس سے اس شخص کے 4 بچے ہیں۔