دبئی : العربیہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کوآرڈینیشن پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ترکی اور مصری انٹلی جنس کے سربراہان کے مابین ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک سیکیورٹی اہلکار ترک انٹلیجنس کے سربراہ کے دورے کا اہتمام کرنے قاہرہ جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انقرہ نے سلامتی اور سفارتی ملاقاتوں کے بعد صدارتی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے سیکیورٹی اور سفارتی وفد کے قاہرہ جانے کے لیے ایک تاریخ پر اتفاق کیا گیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں