مصر:کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

قاہرہ : مصری حکام نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔مصر نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنیکا اعلان کردیا، جس کے بعد دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے۔کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحتی کمپنیوں کو امید ہے کہ سیاحوں کی کثیر تعداد دوبارہ سے مصر کا رخ کرے گی اور معمولات زندگی پھر ماضی کی طرح بحال ہوں گے

Leave a comment