نئی دہلی: کورونا وبا کے اس دلخراش دور میں لگاتار دلدوز خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اب معلوم پڑا ہے کہ مشہور عالم دین اور مفکر اسلام مولانا وحید الدین خان اس دنیا سے حقیقی دنیا کی طرف رخصت ہو گئے۔ گزشتہ ہفتے ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو برآمد ہوا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھا۔ اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔