مشہور برانڈ کے جعلی کپڑے فروخت کرنے والوں کا پردہ فاش : کیلون کلین کمپنی کے 7 لاکھ کے جعلی شرٹس ضبط
ممبئی : ممبئی میں شیواجی پارک پولیس نے جعلی کیلون کلین شرٹس فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 7 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے ضبط کر لیے ہیں۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کیلون کلین کے نمائندے نریش مہاترے کو یہ اطلاع ملی کہ برانڈ کے جعلی کپڑے اسٹاک میں رکھے گئے ہیں اور دادر کے مختلف بازاروں میں فروخت کیے جاتے ہیں، اس نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر دادر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے۔
انہوں نے جنتا مارکیٹ میں دکانوں پر چھاپہ مارا اور پتہ چلا کہ دو دکانیں ایس آر کریشنز اور اذان کریشنز جعلی کپڑے بیچ رہی ہیں۔ جب مہترے نے مستند ڈسٹری بیوٹر سے خریداری کی رسید مانگی، تو دونوں ایک بھی رسید پیش کرنے میں ناکام رہے۔
اس کے بعد رضوان شیخ (41) اور محمد شیخ (29) کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ 1995 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔