مشہور آئی پی ایس افسر اور” لوکھنڈوالا شوٹ آؤٹ”فیم اے اے خان انتقال کرگئے
ممبئی،2جنوری(یواین آئی)مشہور آئی پی ایس افسر اورممبئی کے سابق جوائنٹ پولیس کمشنراورکئی اہم عہدوں پر فائز رہے ،لوکھنڈوالا شوٹ آؤٹ کے سربراہ اے اے خان آج یہاں انتقال کرگئے،81 سالہ۔اے اے خان نے دوپہر 3بجے کوکیلا بین اسپتال میں آخری سانس لی۔مرحوم کے والد اے ایس خان حیدرآباد نظام ریاست سے تعلق رکھتے تھے اور اورنگ آباد میں وکالت کرتے تھے۔اے اے خان۔نے 1963 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ1980 کے عشرے میں مہاراشٹر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پر فائز ہوئے ۔واضح رہے کہ ایک زمانے میں اے ٹی ایس کے سر براہ رہے آفتاب احمدخان (اے اے خان) نے ممبئی کی جرائم کی دنیاکو ہلا کررکھ دیا تھا ،جس میں اے ٹی ایس کے ہیڈ کی حیثیت سے ممبئی۔کے۔لوکھنڈوالا میں انڈرورلڈ سے وابستہ مایا ڈولس اور دلیپ بوا سمیت ان کے ساتھیوں کو ایک عمارت میں گھس کر کئی۔گھنٹوں کے ان۔کاونٹرمیں ٹھکانے لگا دیا تھا۔اور یہ واقعہ” لوکھنڈوالا شوٹ آؤٹ ” کے نام سے مشہور ہوا تھا۔اوراس کے بعد شمال مغربی ممبئی کی نئی بستی لوکھنڈوالا 1990 کے عشرے میں ہوئے ،شوٹ آؤٹ کی وجہ سے مشہور ہوگئی تھی۔
سابق اے سی پی شمشیرخان۔پٹھان۔نے انہیں ایک۔جانباز افسر قرار دیا اور کہاکہ ممبئی کی۔جرائم کی دنیامیں ان کے اقدامات سے بھگدڑ مچ گئی تھی،جبکہ۔1993-92 میں انہوں جوگیشوری،ماہم اور اندھیری میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی تھی۔ان کے خلاف شرپسندوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔جسٹس سری کرشنا کی انکوائری رپورٹ میں بھی ان کی کارکردگی کا ذکر ہے۔واضح رہے کہ چندسال قبل اس واقعہ پر فلمساز اور ہدایت کار اپوریا لکھیا نےہندی میں "لوکھنڈوالا شوٹ آؤٹ” کے نام سے فلم۔
بنائی اورفلم کافی مقبول۔ہوئی تھی،اے اے خان۔کا رول مشہور اداکار سنجے دت نے اداکیا تھااور وہ خود پولیس کمشنرکرشنا مورتھی بنے تھے۔لوکھنڈوالا انکاونٹر کے ساتھ ہی ممبئی کے جوگیشوری علاقہ میں ایک چرچ میں دوراہبہ کی عصمت دری اور قتل کے معاملے کو بھی اے اے خان نے تحقیق کرکے حل کیا تھا اور مجرمین کو چند روز میں دھر دبوچہ تھا۔پولیس کمشنر کرشنامورتھی۔کے دور میں انہیں اے ٹی ایس کا سربراہ مقرر کیا گیاتھا،جبکہ اروند انعامدار جوائنٹ کمشنر کرائم۔تھے۔اے اے خان کی بہتر کارکردگی کے باوجود ان کا ناگپور تبادلہ۔کردیا گیا ،اور اسی پر ناراضگی جتلاتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھااور ایک بڑی سیکوریٹی ایجنسی کے سربراہ بن گئے تھے۔اے اےخان۔نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی اور 1997 کے بعدممبئی شمال مغربی لوک سبھا نشست سے سماج۔وادی پارٹی اور جنتادل کے۔امیدورا بنے تھے۔لیکن کامیابی ہاتھ نہیں۔لگی۔