جلگاؤں، 10 جولائی (اُسید اشہر) طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کے لیے ہر سال الفیض فاونڈیشن، جلگاوں کے زیرِ اہتمام مشن
UPSC امتحان کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مشن UPSC امتحان میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاوں کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مذکورہ ادارہ کی طالبہ شیخ رزان منظور احمد (VII) نے ضلعی سطح پر سوم مقام حاصل کیا جبکہ خان سعدیہ الطاف (VII) نے تعلقہ سطح پر اول،خان شہرین عارف (VII) نے تعلقہ سطح پر دوم، محمد زید محمد جاوید (IX) نے تعلقہ سطح پر تیسرا، فیض احمد اعظم شاہ (VII) نے اسکول سطح پر اول، زوبیہ فاطمہ محمد جاوید (IX) نےاسکولی سطح پر اول مقام حاصل کیا۔ اسکول ھٰذا کے پرنسپل شیخ گلاب اسحٰق اور جملہ اسٹاف نے اس شاندار کامیابی کے لیےطلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔