تیل کی قیمت 13 ماہ کی بلند ترین سطح پر
دبئی : مشرق وسطی میں کشیدگی کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتیں تقریبا ً13 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئیں جبکہ امریکی ردعمل اور لاک ڈاؤن میں نرمی سے ایندھن کی طلب میں مدد ملے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 1.09 ڈالر یا 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیارل 63.52 ڈالر پر آگیا جس نے سیشن کے دوران 63.76 ڈالر کی بلند ترین سطح بھی چھوا تھا جو 22 جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) میں خام فیوچر کی قیمت 1.28 ڈالر یا 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 60.75 ڈالر فی بیارل ہوگئی۔ سیشن کے آغاز میں یہ 60.95 ڈالر تک آگیا تھا جو گزشتہ سال 8 جنوری کے بعد سے سب سے بلند ترین سطح تھی۔ تیل کی قیمتوں میں گزشتہ بھی ہفتے 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا تھا۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یمن میں لڑنے والی سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی فوج نے اتوار کے آخر کو کہا تھا کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی گروپ کے ذریعہ ریاست پر اڑائے جانے والے ایک بارود سے بھرے ڈرون کو تباہ کردیا جس سے مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ آئیل بروکر کمپنی کے چیف تجزیہ کار کازوہیکو سائتو نے کہا کہ ‘خبر سامنے آتے ہی تیل کی منڈیوں میں تیزی شروع ہوگئی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں