• 425
    Shares

منامہ ۔ بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی فورس تعینات کرے گا، جس میں ڈرون طیارے شامل ہوں گے۔ یہ فورس فضائی ، سمندری اور زیر آب دستوں پر مشتمل ہو گی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحریہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران میں ڈرون طیارے متعلقہ علاقے میں اپنی صلاحیتوں کے دائرے کو وسیع کریں گے۔ امریکی پانچویں بیڑے کے کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر کے مطابق ان کا ملک بحری شعبہ میں پانی کے اوپر اور پانی کے اندر مزید نظام وضع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ادھر مذکورہ بیڑے کے ترجمان ٹیم ہوکنز نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ یہ ایک ورکنگ فورس ہے جو ڈرون آلات اور مصنوعی ذہانت کو پانچویں بیڑے کے زون میں سمندری کارروائیوں کے ساتھ فوری ضم کرنے کے لیے مختص ہو گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں