مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر علمی و روحانی شخصیت علامہ سید شاہ فخر الدین اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی، السمنانی کا انتقال

645

اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی . چشم و چراغ خانوادہ حاجی الحرمین، گل و گلزار اشرفیت،فخر المشائخ ابو محامد الحاج الشاہ سید فخر الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ اشرفیہ سرکار مخدوم سمناں علیہ الرحمۃ والرضوان کچھوچھہ مقدسہ تقاضائے الٰہی سے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور علمی و روحانی شخصیت علامہ سید شاہ فخر الدین اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی، السمنانی کے انتقال کی خبر بڑی افسوسناک ہے۔ اللّٰہ سبحانہ تعالیٰ انہیں جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل کی توفیق ہو۔

یقینا حضرت والا کی ذات مخلوق خدا کے لیے نفع بخش تھی۔ آپ کا انتقال امت مسلمہ کے لیے کسی بڑے حادثہ سے کم نہیں ہے۔ اللہ آپ کی بے حساب مغفرت فرمائی اور آپ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔آپ تمامی احباب سے گزارش ہے کہ اللہ عز وجل کی بارگاہ کرم میں دعافرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے طفیل میں حضرت کی مغفرت فرمائے اور لواحقیناور تمام مریدین و متوسلین وابستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین یا رب العالمین

شریک غم۔
احقر العباد سید شاہ تقی امام مظاہری منعمی عفی عنہ
سجادہ نشین خانقاہ مظاہریہ منعمیہ چشتیہ آبگیلہ گیا بہار الہند