مسلم متحدہ محاذ کے جلسے کی تائید سے پاپولرفرنٹ آف انڈیادستبردار

0 9

ناندیڑ:5؍ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز )گذشتہ کئی برسوں سے پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ناندیڑ کلکٹر آفس پر بابری مسجد کی بازیابی کیلئے دھرنا کیا جاتا رہا ہے ۔ گذشتہ دو سال سے SDPIاس دھرنے کا انعقاد کر رہا ہے اور پاپولرفرنٹ آف انڈیا SDPI کی تائید و حمایت کرتی آرہی ہے ۔ اس سال مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے ناندیڑ کلکٹر آفس پر ایک احتجاجی دھرنا طئے کیا گیا تھا جس کو پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی مجلس عاملہ نے تائید کا اعلان کیا تھا لیکن مسلم متحدہ محاذ نے اُس احتجاجی دھرنے کو دیگلور ناکہ علاقہ میں جلسہ کی شکل دے دی ۔ اس بنا پر پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، مسلم متحدہ محاذ کے اس جلسے سے اپنی تائیدواپس لینے کا اعلان کرتی ہے ۔