مسلم لڑکیوں کے وائرل ویڈیو کاسچ سامنے آگیا‘ویڈیو دیکھیں

 

مالیگاوں:(ورق تازہ نیوز)گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھاگیا ہے کہ کچھ لڑکیاں ایک گھر میں کچھ لڑکوںکے ساتھ ہے اور کچھ نوجوان انکی زبردستی ویڈیوبنارہے ہیں اور ساتھ میں ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوئی جس میں کہاگیاتھا کہ یہ لڑکیاں اورنگ آباد کی ہیں اور غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ شادیاں کرنیوالی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج مالیگاوں پولس کے پوار واڑی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر نے حقیقت بیان کی ہے۔اور بتایا کہ یہ ویڈیواکتوبر 2022ءکا ہے اور یہ لڑکیاں اپنے رشتہ دار کے گھر میں برتھ ڈے پارٹی منارہی تھی اس وقت کچھ غنڈہ عناصر وہاں پہنچ گئے\

اور زبردستی لڑکیوں کی ویڈیو بنادی ۔اس بارے میں پوارواڑی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر نے حقیقت بیان کی ہے ۔ اس صحیح خبر کو دیگر افراد تک پہنچائیں کہ لوگوں کو حقیقت کا علم ہوسکے۔ قارئین ویڈیو میں حقیقت دیکھ سکتے ہیں۔ لنک حسب ذیل میں ہے۔