• 425
    Shares

ممبئی 18 اگست (یواین آئ) ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے سال 2013 میں اسکالرشپ فنڈ کی شروعات عمل میں آئی. جس کا مقصد غریب و مستحق مسلم طلباء کو اعلی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ کی شکل میں مالی مدد کرنا ہے تاکہ ایسے طلبہ تعلیم مکمل کر سکیں.

تنظیم کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق زیادہ تر مسلم ذہین طلبہ معاشی تنگی کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں. اسی لئے اے ایم پی انڈیا کی جانب سے ایسے طلبہ کیلئے اسکالرشپ دی جاتی ہے جو پروفیشنلس کورسیس (انجینئرنگ, میڈیکل, آرکیٹیکٹ, سی اے اور دیگر) میں زیر تعلیم ہیں. ایسے طلبہ کو آئی ٹی آئی کورسیس اور نیشنل کونسل فار ووکیشنل ٹریننگ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں.

اے ایم پی ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ فنڈ:تین سو ذہین و مستحق طلبہ کو کم ازکم دس ہزار روپیہ ایجوکیشنل اسکالرشپ دی جائے گی. اسکالرشپ کی درخواست کے بعد اے ایم پی کی ٹیم کے ذریعے ذہین, مستحق اور غریب طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا.اے ایم پی کے زیر اہتمام انڈیا زکات ڈاٹ کام IndiaZakat.com پلیٹ فارم کے زریعے ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ کی ملے گی. اسکالرشپ کیلئے درخواست IndiaZakat.com پورٹل پر آن لائن فارم بھر جائے گا. اے ایم پی اسکالرشپ کے علاوہ بھی دیگر اسکالرشپ و فنڈ بھی مستحق طلبہ کو اسی پورٹل سے فراہم کیا جائے گا. ابتک اس پورٹل پر Rs 5,40,20,512 فنڈ جمع ہوا. جس سے تعلیمی شعبے میں ضرورتمند طلبہ کی مدد کی جا رہی ہے.

اہلیت:اسکالرشپ معاشی طور پر غریب فیملی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہی دی جائے گی. ایسے طلبہ جو اسلامی شریعت کے مطابق زکات لینے کے اہل ہوں. طلباء و طالبات کا بارہویں کامیاب ہونا لازمی ہے. پروفیشنلس کورسیس (انجینئرنگ, میڈیکل, فارمیسی, جرنلزم, لاء اور دیگر), سینٹرل یونیورسٹیوں, ٹاپ کالجوں, آئی آئی ٹی, آئی آئی ایم اور یوجی سی سے منطورشدہ اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو اولیت دی جائے گی. ٹیکنیکل کورسیس, آئی ٹی آئی اور ووکیشنل کورسیس کیلئے بھی اسکالرشپ دی جائے گی.اسکالرشپ چیک یا آن لائن پیمنٹ طریقہ کار سے تعلیم اداروں کو تقسیم کی جائے گی. اسکالرشپ کی منظوری سے پہلے طلبہ کے زریعے دی گئی معلومات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا.
درکار دستاویزات:دسویں اور بارہویں کی مارکس شیٹ, پروفیشنلس کورس میں زیر تعلیم طلبہ کی گزشتہ سال کی مارکس شیٹ, آدھار کارڈ یا پین کارڈ کی فوٹو کاپی-
نوٹ: رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2021 اور اسکالرشپ کیلئے آن لائن درخواست ہی قبول کی جائے گی
رجسٹریشن کیلئے:
http://www.indiazakat.com
https://www.indiazakat.com/scholarshipForm

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔