مسلم ریزرویشن سمیت دس مطالبات کو لے کر مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ
ممبئی 28 فروری / بھیونڈی تا ممبئی ریزرویشن لانگ مارچ کے تناظر میں آج 28 فروری بروز جمعرات دوپہر دو بجے ممبئی ودھان بھون میں ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی قیادت میں ایم آر ایف کے دس رکنی وفد نے وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس سے میٹنگ کی جس میں آصف شیخ رشید صاحب نے وزیر اعلی کے سامنے %5 مسلم ریزرویشن کا مطالبہ رکھتے ہوۓ ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں ہائیکورٹ نے مسلمانوں کو دئیے گئے ریزرویشن کو تسلیم کرتے ہوۓ اسے قائم رکھا تھا اسی طرح دیگر مطالبات میں وقف کی زمینوں پر ناجائز قبضہ جات کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی اور اس کے حصول کیلئے قانون بنانے کی ضرورت پر زور دیا
اقلیتی ترقیاتی فنڈ کو تین سو کروڑ سے بڑھا کر ایک ہزار کروڑ کرنے کا مطالبہ رکھا شاہ برادری کو VJNT کا درجہ بحال کرنے اور بیگ مہتر سماج کا SC درجہ بحال کرنے پر بھی گفتگو کی نیز دیگر مطالبات میں مقادم اور پاور لوم مزدوروں کے لئے رہائشی اسکیم گھر کل یوجنا اور مالیگاؤں میں لڑکیوں کے لئے اسپیشل یونیورسٹی SNDT کی شاخ کا قیام مالیگاؤں ضلع کا قیام نیز کیسری کارڈ پر بھی راشن سے اناج ملے مالیگاؤں کو بجلی کی نجی کاری سے محفوظ رکھا جاۓ ایسا مطالبہ رکھا ڈاکٹر حسن الدین شیخ نے تعلیمی مسائل پر گفتگو کی اسلم انصاری نے پاور لوم کے مسائل پر بات رکھی وزیر اعلی نے تمام باتوں کو بغور سنا اور اپنی طرف سے ہر طرح کی معاونت کا یقین دلاتے ہوۓ جتنا ممکن ہوسکے اس پر مثبت فیصلہ لینے کا عندیہ دیا ۔
ضلع ناسک کےرابطہ وزیر جناب گریش مہاجن کے توسط سے وزیر اعلی کے چیمبر میں منعقدہ اس میٹنگ میں مالیگاٶں سے ایم ایل اے آصف شیخ رشید کے ساتھ کارپوریٹر اسلم انصاری شکیل جانی بیگ ڈاکٹر حسن الدین شیخ عبدالحلیم صدیقی حافظ انیس اظہر اسرائیل اسو ممبرا سے رفیق بھائی بھیونڈی سے پرویز خان ذکی محبوب انصاری جاوید خان شریک رہے