مسلم خلاء باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

1,277

سوشل میڈیا پر آج کل ایک مسلم خلاء باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔اس ویڈیو کو ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

A video of a Muslim astronaut praying in the space station has gone viral
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا خلاء باز ڈاکٹر شیخ مصظافر شکور کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے آج سے کئی سال قبل خلاء میں سفر کر کے اپنا نام مسلم خلاء بازوں کی فہرست میں درج کروایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی شٹل کو قازقستان سے روانہ کیا گیا تھا اسی لیے یہ مسلم خلاء باز قازقستان کے مقامی وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا تھا۔