مسلم خاتون کی واٹس ایپ پر تین بچوں کے ساتھ خودکشی کی دھمکی

0 27

چتور: 22اکتوبر ۔(ایجنسیز)شوہر کی ہراسانی اور توہین سے دلبرداشتہ ہوکر ایک مسلم خاتون اپنے تین معصوم بچوں کے ساتھ واٹس ایپ ویڈیو کے ذریعہ خودکشی کرلینے کی اطلاع دیتے ہوئے گھر سے لاپتہ ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے چتور ضلع میں پیش آیا۔ضلع چتور کے مدناپلی ٹاون میں اردو اسکول گلی میں رہنے والی 35 سالہ شبانہ کو تین لڑکے ہیں بڑا لڑکا 12 سالہ افروز دل کی بیماری میں مبتلا ہے جبکہ 8 اور 6 سال کے دو لڑکے عارف اور منیر کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔شبانہ کا شوہر مصطفی ایک ہوٹل میں باورچی ہے۔ شبانہ کی شکایت ہے کہ اس کا شوہر کا ہر وقت ہراساں کرتا ہے اس نے گزشتہ روز اپنے تین بچوں کے ساتھ خودکشی کرلینے کا ویڈیو مسیج تیار کرتے ہوئے اپنی ماں کو واٹس ایپ کے ذریعہ روانہ کیا اور گھر سے لاپتہ ہوگئی۔شبانہ کا شوہر اور گھر والے اس کی تلاش کررہے ہیں