مسلم خاتون کی مسلم پرسنل لاءبورڈ کے تعلق سے غلط بیانی کی مولاناآزادوچار منچ سخت مذمت کرتا ہے:حسین دلوائی
ناندیڑ:(راست) کانگریس پارٹی کے قائد اورمولانا آزادوچار منچ کے صدرحسین دلوائی سابق ایم پی راجیہ سبھا نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ آج 11نومبر کو ناندیڑضلع کے موضع پارڈی میں کانگریس پارٹی کے قومی لیڈرراہول گاندھی کو مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے میمورنڈم پیش کئے گئے۔ ان میں مولانا آزادوچار منچ کی جانب سے بھی ایک میمورنڈم راہول جی کودیاگیا
جس میں مسلم طبقہ کے تعلیمی‘معاشی ‘مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانیوالی جھوٹی خبروں ‘اوقاف کی اراضیات وغیرہ کے تعلق سے حقائق بیان کرتے ہوئے ضروری کاروائی کی مانگ کی گئی۔ اسی طرح ریاست کی دیگرغیر سرکاری تنظیموںکی طرف سے بھی زبانی اور تحریری مطالبات کئے گئے۔
ان میں ممبئی کی مسلم خاتون صبا ءخان جس کا مولاناآزادوچار منچ سے کوئی تعلق نہیں ہے نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے تعلق سے غلط باتیں کیں جن کی مولاناآزادوچار منچ مذمت کرتا ہے۔ حسین دلوائی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے اُن پر یہ ذمہ داری عائد کی تھی کہ وہ ریاست کی مختلف غیر سرکاری انجمنوں اور اداروں کو مدعو کرکے انھیں راہول گاندھی سے ملائے ۔ اس لئے انھوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔