مسلمانوں کی نماٸندہ تنظیم جمعیتہ علمإ ہند کی جدید ممبر سازی مہم
تھانے (آفتاب شیخ)
ملک کی آزادی کے قبل سے مسلمانوں کی ہندوستان میں نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی جدید ممبرسازی مہم کا آغاز کیا گیا جس کی شہر تھانہ میں جدید ممبر سازی مہم کا أغاز ٣١ جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر سے رات ١٠ بجے تک حاجی کریم اللہ قریشی چوک پہلی رابوڑی ناکہ سے کیا گیا۔ جس میں تنظیم کے مقامی افراد نے اہلیان رابوڑی سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمعیۃ علماء کے ممبر بننے کی اپیل کی اور عوام نے بھی ان کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمعیۃ علماء ہند کے ممبر بن کر تنظیم کا ہاتھ مظبوط کیں۔ اس موقع پر مولانا ہاشم، حافظ نثار، مسعود ترکی، سید عباس علی، شیخ عبدالرحیم، محمد جاوید شیخ، رضوان شیخ، طیب انصاری، الطاف دلوی، عالم شیخ، ایڈوکیٹ جاوید شیخ، عبدالحق قریشی و دیگر اراکین موجود تھے۔