Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مسلمانوں کی جانب سے حکومت کو عید کا تحفہ قابل تحسین اور قابل تقلید : وزیر اعلیٰ

IMG_20190630_195052.JPG

downloadکولہاپور اور اچل کرنجی کے مسلمانوں نے 60 لاکھ کے خرچ سے 10 ، 10 بستروں کے دو آئی سی یونٹ کا حکومت کو تحفہ دیا ۔
ممبئی 27 مئی (یو این آئی) چھترپتی شیواجی مہاراج، چھترپتی شاہو مہاراج، مہاتما جیوتی با پھلے اور ڈاکٹر امبیڈکرنے جس طرح سارے سماج کو ساتھ لیکر اس ملک کو مضبوطی سے باندھ رکھا تھا اگر آج ہم سب ہندو مسلم سکھ عسائی ایک ہو کر غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کے لیے بیت المال جیسے ادراے قائم کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ کوئی ماں راستے پر پریشان نہیں گھومےگی اور نہ دوا کے لیےکوئی در بدر بھٹکنے پر مجبور ہوگا۔ان ٰخیالات کا اظہار "کولہاپور ضلع بیت المال کمیٹی” کے صدر جعفر بابا سید نے بیت المال کی جانب سے 10 بستروں پر مشتمل جدید اور تمام آلات سے لیس ایک انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یونٹ) کو حکومت کےحوالے کرتے ہوئے کیا۔
کولہاپور ضلع کے مسلمانوں کی جانب سے، انتہائی سادگی اور کم خرچ کے ساتھ عید منا کر اور اپنی ذکاٰت ، صدقات و عطیات کی 60 ، 65 لاکھ رقم جمع کر اس سے کولہاپور اور اچل کرنجی کے دو سرکاری اسپتالوں کو 10 ، 10 بستروں والے دو انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یونٹ) کا تحفہ دیا گیا۔ مسلمانوں کے اس قابل قدر اور قابل تقلید اقدام کی تعریف کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اچل کرنجی کے اس یونٹ کا وڈیو کانفرنس کے ذریعے سے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ،ضلع کولہا پور ضلع کے مسلمانوں نے مہاراشٹرا سمیت پورے ملک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ اور کورونا کی اس وباء دوران اپنے تہوار کو کیسے منایا جائے اس کی مسلم برادری نے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ رمضان عید کے دوران مسلمانوں کی جانب سے فراہم کردہ یہ عطیہ، کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔”اچل کرنجی کے مسلمانوں نے ملک میں ہر ایک کے لئے راہ دکھائی ہے۔ اب تک ہم نے ہمت اور صبر کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا ہے۔ اس کے بعد ، عوامی شراکت (وبائی مرض سے لڑنے کے لئے) ضروری ہے۔ مسلم کمیونٹی نے ایک تہوار منانے کے بارے میں ایک مثال قائم کی ہے۔”

کولہا پور میں سی پی آر اسپتال کے آئی سی یو یونٹ کا افتتاح وزیر دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیرمشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ، "کورونا چھپا ہوا ہے ، وہ امیر اور غریب ، ذات پات اور مذہب میں کوئی امتیاز نہیں رکھتا۔” چھترپتی شیواجی مہاراج اور راجشی شاہو مہاراج کی تعلیمات اور نظریات پر عمل پیرا ہو کر بیت المال کمیٹی اور تمام مسلم سماج نے جو کام انجام دیا ہے وہ ملک کے لئے ایک رہنما اصول ہے۔ دنیا کے 200 سے زیادہ ممالک میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے۔ اس وقت حکومت کو مدد بہم پہنچانے والے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عید کے موقع پر مسلم کمیونٹی نے عید گھر پر آسان طریقے سے مناتے ہوئے کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے اس مقدس مہینے میں زکوة ، صداقات اور امداد کے ذریعے سے 60 لاکھ کی رقم جمع کی اور کولہا پور میں چھتراپتی پرمیلا راجے ہسپتال (سی پی آر) اور اچل کرنجی میں اندرا گاندھی میموریل ہسپتال (آئی جی ایم) میں انتہائی نگہداشت یونٹ تیار کر کے مسلمانوں کی جانب سے حکومت کے حوالے کیا ۔ اچل کرنجی کے یونٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کیا اور کولہا پورکا افتتاح وزیر دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشریف نے کیا۔
ریاست مہاراشٹرا کورونا سے شدید متاثر ہے ، حالانکہ کولہا پور جو مندروں کا شہر بھی کہلاتاہے وہاں اور اچل کرنجی میں نسبتا کم واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ، 2011 کی مردم شماری کے مطابق اس قصبے کی مجموعی آبادی 2.88 لاکھ افراد پر مشتمل ہے ، جس کی تعداد 78.32 فی صد ہندووں کی آبادی ہے اور 15.98 فی صد مسلمانوں کی آبادی ہے۔
کولہاپور ضلع کے مسلمانوں اور بطور خاص ، کولہاپور ضلع بیت المال کمیٹی کے صدر جعفر بابا سید عادل فارس ، کارپوریٹر توفیق مولا اور ایچلرنجی کی کارپوریٹر بلقیس مجاور کے جانب سے کیے گئےاس قابل تحسن اقدام پر انھیں مبارکباد پہش کرتے ہوئے سابق وزیر اور کانگریس پارٹی کے قائد عارف نسیم خان نے کہا کہ وہاں کے مسلمانوں نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔ انکا یہ قدم نہ صرف قابل تعریف و تحسین ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے۔ دوسرے مقامات کے لوگوں کو بھی آگے بڑھ کر اس طرح کی مثالیں قائم کرنئ چایئں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مسلمانوں کا یہ اقدام ریاست کی کوویڈ-19 وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں ایک بہترین تعاون ثابت ہوگا۔ "کولہاپور ضلع بیت المال کمیٹی” نے کہا ، "انسانیت ہی اس دنیا میں واحد مذہب ہے ، اسی جذبے کے تحت ، بیت المال کمیٹی ہمیشہ اس مقصد کے ساتھ تعمیری کام میں کام کرتی رہتی ہے کہ” آپ زمین والوں پر رحم کریں ، آسمان والا آپ پر رحم کرے گا”
ان دونوں تقاریب میں وزیر دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشریف ، وزیر مملکت برائے صحت راجندر پٹیل – یدراوکر ، رکن پارلیمنٹ پروفیسر سنجے مینڈلک ، رکن پارلیمنٹ دھاریشیل مانے ، ایم ایل اے پرکاش آوڈے ، ایم ایل اے راجوابا آولے ، کولہا پور میئر نیلوفر اجرےکر ، عادل فارس ، خادر ملباری ، کونسلر توفیق ملا ، نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی کلکٹر دولت دیسائی ، ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر ابھینو دیش مکھ ، کولہا پور کمشنر ملینا ناتھ کلاشیٹی ، کولہ پور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امان متل ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر بی سی کیمپھی-پاٹل ، انچارج ڈاکٹر آرتی گھورپڑے ، آئی جی ایم اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر۔ آر آر شیٹ ، پرانٹاادکاری ڈاکٹر وکاس کھارٹ ، تحصیلدار پردیپ ، سپرنٹنڈنٹ پولیس سرینواس گھڈگے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گنیش بریدار موجود تھے۔