مسلمانوں کو 5فیصدریزرویشن دینے مسلم لیگ کامطالبہ

 

ناندیڑ:یکمڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں مسلمان غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں اسلئے انھیں باiuml-759وقار زندگی گزارنے کےلئے تعلیمی و معاشی سطح و سرکاری و خانگی ملازمتوں میں 5 فیصدریزرویشن دیاجائے اسکے علاوہ پارلیمنٹ کے دو اور ریاستی اسمبلی کی 25حلقوں کو مسلمانوں کے محفوظ رکھنے کامطالبہ انڈین یونین مسلم لیگ نے ریاست کے وزیراعلیٰ کو روانہ کردہ میمورنڈم میںکیا ہے ۔مسلم لیگ کے مہاراشٹرپردیش جنرل سیکریٹری الطاف احمد و دیگر عہدیداران نے آج ریاست کے وزیراعلی کو میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی کے بعد سے آج تک مسلم سماج تمام شعبہ جات میں ترقی سے محروم رہا ہے۔ مسلمانوں کی پسماندگی کاسروے کرنے کیلئے حکومتوں نے مختلف کمیشنوں کاقیام عمل میں لایاتھا جس نے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کو ریزرویشن کی سفارش کی تھی ۔ ریاست کی سابقہ حکومت نے مہاراشٹر کے مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دیاتھا لیکن اسکی مخالفت میں کچھ افراد نے ہائی کورٹ کاسہارا لیاتھا جہاں پر عدالت نے بھی مسلمانوں کو تعلیم میں پانچ فیصد ریزرویشن دینے کوجائز قرار دیاتھا لیکن ریاست کی موجودہ حکومت نے یہ ریزرویشن منسوخ کردیا ۔

Leave a comment