مسلمانوں! کانگریس کی غلامی کوچھوڑو اورمجلس کو کامیاب کرو‘ ناندیڑ میں اسدالدین اویسی کا خطاب

ناندیڑ:9 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)جس طرح اورنگ آباد کے عوا م نے منصوبہ بندی کے ساتھ مجلس کا رکن پارلیمنٹ منتخب کیا ہے اسی طرز پر ناندیڑ کے عوام بھی یہاں کے دونوں اسمبلی حلقوں سے فیروز لالہ اور صابرچاوس کومنتخب کرکے نئی تاریخ رقم کرے ۔ اس طرح کی دردمندانہ اپیل مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹرالدین اویسی نے آج شب آٹھ بجے قدیم شہر کے دیگلورناکہ علاقہ میں منعقدہ عظیم الشان انتخابی جلسہ میںناندیڑ کے عوام سے کی ہے ۔ نقیب ملت نے کہا کہ آج ملک سے کانگریس ختم ہوگئی ہے اسکا کوئی وجود باقی نہیں رہا ہے ۔ ہمیشہ ہی کانگریس نے مسلمانوں کو فرقہ پرست طاقتوں سے ڈراکرانکے ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ لیکن آج مسلمان باشعور ہوگیا ہے وہ کانگریس کی باتوں میں نہیں آرہا ہے اسی لئے اورنگ آباد کے عوام نے یہاں سے رکن پارلیمنٹ منتخب کیا ہے ۔

ناندیڑ کے عوام کو اب سنہر ا موقع ہے کہ وہ ریاستی اسمبلی میں اپنے دو نمائندے فیروزخان لالہ اورصابرچاوس کو پہنچائیں ۔ انھوں نے ناندیڑ کے سابقہ رکن پارلیمنٹ(اشوک راو) کا نام لئے بغیر کہاکہ کس طرح انھوں نے ناندیڑ کے مسلم کارپوریٹر س سے لکھواکر لیا کہ انھیں اسمبلی کا ٹکٹ نہیں چاہئے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ناندیڑمیں کانگریس کے لیڈران اپنے قائد کے دباو میں ہے ۔اسد صاحب نے ناندیڑ کے مسلم کانگریسی لیڈران سے کہا کہ وہ مجلس کادامن تھام کرقو م وملّت کیلئے کھلی فضاءمیںسانس لے کر کام کریں ۔کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کواپنا غلام بناکر رکھناچاہتی ہے ۔کبھی مسلمانوںکو آگے بڑھنے نہیں دیا۔ اشوک راوچوہان پرشدید تنقیدکرتے ہوئے کہا انھوں نے صرف مسلمانوں کوصرف رکن بلدیہ تک محدود رکھا ہے ۔

وہ کبھی نہیں چاہتے کہ مسلم رہنما آگے بڑھے ۔اویسی نے کہا کہ وہ 14 اکتوبر کودوبارہ ناندیڑ کادورہ کررہے ہیںاس وقت بھی اہم خطاب ہوگا ۔ انھوںنے مسلمانوں سے کہاکہ وہ متحد ہوکر مجلس کے دونوں امیدواروں کو کامیاب کرے ۔انتخابی جلسہ میں رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل ‘ رکن اسمبلی کوثر محی الدین ( حیدرآباد )‘ سابقہ صدربلدیہ بھینسہ محمدجابراحمد ‘سید معین ‘ صابر چاوس (امیدوار ناندیڑحلقہ جنوب) ‘فیروزخان لالہ (امیدوار ناندیڑحلقہ شمال) کے علاوہ مجلس کے عہدیداران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں محبان مجلس جلسہ عام میں موجودتھے ۔

Coming Soon
Who Will Win Bhokar Assembly Constituency?
Indian National Congress
BJP
Coming Soon
Who Will Win Nanded North MLA Seat
D.P Sawant Congress
Feroz Lala AIMIM
VBA
Shiv Sena
Coming Soon
Who will Win Nanded South MLA Seat
Indian National Congress
ShiveSena
AIMIM
Vanchit Bahujan Aghadi
Dilip Kundkurte Independent

chrome_5UcEeDOjV2
ہندو شہری اپنی ایک چوتھائی آمدنی اسلحہ پر خرچ کریں : ہند ومہاسبھا
مشہور شخصیتوں کے خلاف لگائے گئے سیڈیشن چارجس سے بہار پولیس کی دستبرداری

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me