مسلسل ساتویں دن پٹرول – ڈیژل کی قیمتوں میں گراوٹ، جانیں کیا ہیں نئی قیمتیں
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں دن گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں بدھ کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 9 پیسے کی گراوٹ آئی، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 81.25 روپئے ہوگئی ہیں۔ وہیں ڈیژل کی قیمت 74.85 روپئے ہی ہیں۔منگل کو ڈیژل کی قیمت میں بھی 7 پیسے کی گراوٹ آئی تھی۔ حالانکہ بدھ کوڈیژل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت میں 8 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی