مسقط ایرپورٹ پر ایرانڈیا کے طیارہ سے 141 مسافرین کا تخلیہ، ویڈیودیکھیں

1,157

نئی دہلی: مسقط ایرپورٹ پر چہارشنبہ کے دن اسموک وارننگ پر بجٹ ایرلائن ایرانڈیا ایکسپریس کے طیارہ سے 141 مسافرین کو اتارکر ٹرمنل بلڈنگ منتقل کردیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوچی (کیرالا) جانے والا بوئنگ 737-800 طیارہ رن وے کی طرف جارہا تھا۔

احتیاطی اقدام کے طورپر مسافرین کا تخلیہ کرایا گیا۔ پرواز آئی ایکس 442 میں 141 مسافرین اور 6 ارکان عملہ سوار تھے۔ ایرلائن ذرائع نے یہ بات بتائی۔

نظامت ِ شہری ہوابازی(ڈی جی سی اے) اس کی تحقیقات کرے گی۔ مسافرین کو مسقط سے کوچی روانہ کرنے کے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔