• 425
    Shares

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جوڈیشل میجسٹریٹ نے مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کے کیس میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

دونوں کے خلاف گزشتہ برس اگست میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر علی خان میں گانے کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کروایا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی۔6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں بلال سعید اور صبا قمر اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر صبا قمر برقع پہنے عدالت آئیں۔

سماعت کے دوران صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ۔عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو کیس میں فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔