مدینہ:(ایجنسیز)مسجد نبوی (ﷺ) کی انتظامیہ میں سیکورٹی ، سیفٹی اینڈ ایمرجنسی کے معاون سکریٹری سعود الصاعدی کے مطابق رمضان کی 27 ویں اور 29 ویں شب میں نمازیوں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد متوقع ہے۔ایک ٹی وی پرگرام کے دوران میں بات چیت میں الصاعدی نے بتایا کہ ہم مسجد نبوی کے حوالے سے ہنگامی منصوبہ وضع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں مسجد کے سو دروازوں کو کھولا جائے گا جب کہ صحنوں کے ستر دروازے بھی کھول دیے جائیں گے۔ ان دروازوں پر 450 تربیت یافتہ اہل کار تعینات ہوں گے۔معاون سکریٹری نے باور کرایا کہ مسجد نبوی کی کار پارکنگ میں 4300 سے زیادہ گاڑیوں کی گنجائش ہے۔ یہ زیرِ زمین پارکنگ مسجد کے صحنوں کے نیچے 24 یونٹوں میں تقسیم ہے۔الصاعدی کے مطابق مسجد نبوی میں ہجوم کو منظم کرنے والی انتظامیہ رمضان کے آخری عشرے میں بالخصوص نماز تراویح اور تہجد کے وقت نمازیوں اور زائرین کے استقبال کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کوششیں کر رہی ہے۔

ا