مسجد نبویﷺ کے صحنوں میں سروسز سہولیات دنیا کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر نظام

344

مدینہ منورہ :مسجد نبویﷺ کے صحنوں میں خدمات کی سہولیات دنیا کی سب سے بڑی انفراسٹرکچر سہولیات میں سے ہیں۔ ان سہولیات کی تفصیلات اور تصاویر ان کی غیر معمولی دیکھ بھال اور ان تک رسائی کے راستوں کی انجینیرنگ بتاتی ہیں کہ انہیں انتہائی اہتمام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کی سہولیات کو ایک مخصوص انجینیرنگ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان سہولیات کی تعمیر مسجد نبوی کی دو منزلہ عمارت کی ضروریات کے مطابق کی گئی ہے جن کا کُل رقبہ 199,000 میٹر ہے۔ مسجد نبویﷺ کے صحنوں کے نیچےبیت الخلاء اور کار پارکنگ سے منسلک 19 سہولیات ہیں۔ ان میں سے 5 خواتین کے لیے ہیں۔ 112 سے زیادہ ایسکلیٹرز ہیں جب کہ صحن مسجد تک جانے کے لیے مشرقی اور جنوبی سمت میں 12 لفٹیں موجود ہیں۔

سہولیات میں کار پارکس کے لیے 24 ایگزٹ بھی شامل ہیں، جن میں سے 8 مشترکہ ایگزیٹ[خارجی راستے] اور 16 فوری انخلا کے لیے ہیں۔ ہر یونٹ میں 184 سے زیادہ کاروں کی پارکنگ کی گنجائش۔ان میں 48 خود سے چلنے والے آلات ہیں۔ ایک یونٹ خصوصی اور معذور افراد کے لیے ہے جہاں وہ اپنی گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں۔ پارکنگ مقامات مسجد کی چاروں سمتوں میں واقع ہیں۔ مسجد کے چاروں اطراف (مغربی – جنوبی – شمالی – مشرقی) میں پانچ داخلی اور خارجی راستے ہیں۔

تمام پارکنگ مقامات کو جدید ترین سکیورٹی سہولیات سے لیس کیا گیا ہے اور نگرانی کے لیے وہاں پر 679 جدید کیمرے نصب ہیں۔ سکیورٹی عملہ اس کے علاوہ ہے۔ پارکنگ لاٹس جدید ترین سکیورٹی سسٹمز سے لیس ہیں۔ ان میں آگ بجھانے والے800 سے زیادہ آلات، 190 فائر ہوزز اور 22915 آگ بجھانے والی اسکرینزنصب ہیں۔

مسجد نبویﷺ کےانتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی مربوط خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے، جس میں سہولیات میں دن میں 6 بار ڈس انفیکشن، جراثیم کشی اور بیت الخلاء کی دھلائی، دھونے کے لیے 6000 لیٹر جراثیم کش اور صفائی کے سامان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہجوم کے اوقات میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والے مواد کی مقدار 8000 لیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 15 مشینیں کار پارکس میں فٹ پاتھ صاف کرنے کے لیے اور 6 آلات پارکنگ کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔