ریاض : صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے بتایا ہیکہ صحن مطاف کے زیرتعمیر حصے کا کام 90 فی صد مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ مسجد حرام میں تیسری توسیع کے دوران چھ نئے مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ایجنسی فار پراجکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بتایا کہ کورونا وبا کی شدت، عمرہ اور نماز کیلئے معطلی، نمازیوں کی تعداد کو محدو کئے جانے کے عرصہ کے دوران جنرل ایڈمنسٹریشن نے تیسری سعودی توسیع میں اپنا کام تیز کر دیا تھا۔

ڈپٹی جنرل صدر برائے پراجکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز انجینئرمحمد الوقدانی نے وضاحت کی کہ تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔باب ملک عبدالعزیز کے دو میناروں میں تعمیراتی کام 88.5 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ فنشنگ ورکس (ماربل کے کالم، سجاوٹ اور دیواروں) 98 فی صد 100 اور چھتوں کی تنصیب 100 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باب الفتح مینار کی تعمیر کا کام 87.3 فیصد اور باب عمرہ کی تعمیر کا کام92.1 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔اسی طرح کالموں اور دیواروں کے سنگ مرمر کے کام 39 فیصد مکمل کرلئے گئے ہیں۔مطاف کی چھتوں کی تنصیب کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ایجنسی کو گذشتہ مدت کے دوران نمازیوں اور حاجیوں کی کم تعداد سے فائدہ ہوا اور متوازی طور پر متعدد منصوبوں کی نگرانی اور آغاز کیا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں