ریاض: مسجد حرام کے امور کی جنرل پریسڈیڈنسی نے حرم مکی میں خدمات سے متعلق تمام تر اطلاعات کی وصولی کے واسطے ایک واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے۔واٹس ایپ سرویس کا مقصد تمام تر قابل توجہ امور کی تیز تر وصولی اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہے۔ ساتھ ہی زمینی ڈیجیٹل سروس پر مکمل کنٹرول ہے تا کہ مسجد حرام اور اس کی حدود کے اندر پیش کی جانے والی انتظامی خدمات اور کارروائیوں کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔حرم مکی کا رخ کرنے والوں کے استفسارات اور دیگر اطلاعات کی وصولی ٹیلی فون نمبر (1966) کے علاوہ زمینی نگرانی کی اسکرینوں، وائرلیس مشینوں اور تربیت یافتہ انتظامی عملے کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں