ریاض : مسجد حرام میں موجود ساؤنڈ سسٹم دنیا کے سب سے بڑے اورصوتی نظاموں میں سے ایک ہے۔ اس سسٹم میں 7500 اسپیکرمنسلک ہیں جو مسجد حرام میں اذان اور نماز کی آواز کو حرم مکی کے اندر اور باہر منتقل کرتے ہیں۔مسجد حرام کے آپریشن اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹرانک بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیر سعید العمری نے وضاحت کی کہ مسجد میں آڈیو سسٹم دنیا کے سب سے بڑا اور سب سے ضخیم ساؤنڈ سسٹم ہے۔ یہ نظام انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔جگہ کی ضرورت کے پیش نظر جدید صوتی آلات نصب کیے گئے ہیں۔ اور اس نظام کی روزانہ کی بنیاد پردیکھ بھال اور انتظام اعلیٰ ترین سطح پر تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعے کیا جاتا ہے، تاکہ آڈیو سگنل اس سسٹم کے ذریعے بیت اللہ میں آنے والے تمام زائرین تک پہنچ سکیں۔