ریاض: کورونا وائرس جیسی وبائی مرض کے تناظر میں مملکت سعودی عرب نے رواں سال رمضان کے سیزن کے دوران حرمین شریفین میں تمام احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے تاکہ معتمرین کرام، نمازیوں، زائرین اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔مساجد میں ماحول کو مناسب انداز میں گرم رکھنے اور ہوا دار رکھنے، ٹھنڈک کے لیے ایئر کنڈیشنگ احتیاطی تدابیر کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔ مساجد میں درجہ حرارت کو آرام دہ سطح پر برقرار رکھنا اور حرمین کے اندر ہوا کی صفائی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی بھی انفیکشن کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کو یقینی بنایا جا سکے۔دو مقدس مساجد میں قائم “یورک”کا نظام دو حصوں میں منقسم ہے۔ ایئر کنڈیشن اسٹیشن میں نصب ایئر کنڈیشنر اور سعودی ساختہ ہوا کو صاف کرنے والے یونٹ دونوں مقدس مساجد میں لگائے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے لیے الشامیہ اور الاجیاد جبکہ مدینہ منورہ میں مرکزی کولنگ اسٹیشن دنیا بھر کے سب سے بڑے کولنگ اسٹیشن ہیں جو ہوا کو صاف رکھنے اور ماحول کو مناسب ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں