ریاض : کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے تناظر میں مملکت سعودی عرب نے رواں سال رمضان کے سیزن کے دوران حرمین شریفین میں تمام احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے تاکہ معتمرین کرام، نمازیوں، زائرین اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔مساجد میں ماحول کو مناسب انداز میں گرم رکھنے اور ہوادار رکھنے، ٹھنڈک کے لیے ایئر کنڈیشنگ احتیاطی تدابیر کے نظام حصہ ہیں۔مساجد میں درجہ حرارت کو آرام دہ سطح پر برقرار اور حرمین کے اندر ہوا کی صفائی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی بھی انفیکشن کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کو یقینی بنایا جا سکے۔دو مقدس مساجد میں قائم ’’یورک‘‘ کا نظام دو حصوں میں منقسم ہے۔ ایئر کنڈیشن اسٹیشن میں نصب ایئر کنڈیشنر اور ہوا کو صاف کرنے والے سعودی ساختہ یونٹ دونوں مقدس مساجد میں لگائے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے لیے الشامیہ اور الاجیاد جبکہ مدینہ منورہ میں مرکزی کولنگ اسٹیشن دنیا بھر کے سب سے بڑے کولنگ اسٹیشن ہیں جو دونوں مقدس مقامات کے اندرونی مقامات کی ہوا کو صاف رکھنے ماحول کو مناسب ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں