مسجد حرام میں خواتین کیلئے اسمارٹ روبوٹس کے ذریعہ فتویٰ سرویس

0 4

ریاض : حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں خواتین کو شرعی مسائل بتانے اور مذہبی استفسارات کے جواب دینے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سکرینز کا بندوبست کیا ہے۔ حرم شریف میں ان مقامات پر جو خواتین کی نماز کے لیے مختص ہیں میں خصوصی سکرینز کا اہتمام کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ ڈیجیٹل سکرینز وائی فائی سسٹم سے مربوط ہیں۔ زائر خواتین کو عمرہ، زیارت اور نماز کے حوالے سے تمام ضروری سوالات کے جواب فراہم کیے جاتے ہیں۔ مسائل کے جوابات دینے کے لیے ممتاز علما اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ٹچ ڈیجیٹل سکرینز 21 انچ کی ہیں۔ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، چینی، بنگالی، ہوساوی اور ملاوی زبانوں میں دینی معلومات اور مذہبی استفسارات کے جواب مہیا ہوں گے۔ ڈیجیٹل سکرینز کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا ڈیزائن نیا ہے۔