مسجد الحرام میں بارش کی صورت میں زائرین کے لیے ’صدارتِ عامہ‘ کی سات ہدایات جاری

726

مسجد الحرام میں آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے بارش کی صورت میں "سات رہ نما ہدایات” جاری کی گئی ہیں۔

ان ہدایات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ بارش میں مسجد حرام میں زائرین کی عبادت میں کوئی خلل نہ آئے اور تمام زائرین سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

"صدارت عامہ” نے بارش کی حالت میں مسجد حرام میں زائرین کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ وہ سلائیڈوں اور ڈھلوانوں پرچلنے سے گریز کریں اور بارش کی حالت میں چلتے ہوئےپلاسٹک کے اینٹی سلپ واکرز ضرور استعمال کریں اور بارش ہونے پر کھلی جگہوں سے دور رہیں۔

صدارت عامہ کی طرف سے بچوں کو پانی کے تالابوں، یا بارش کی براہ راست نمائش سے بچانے کے لیے احتیاط برتنے کی سفارش کی گئی۔ صفائی، جراثیم کشی اورفرش کو خشک کرنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

بارش کی صورت میں کسی بھی حوالے سےشکایت یا اطلا کے لیے ہیلپ لائن "1966” پراطلاع دی جا سکتی ہے۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین اور نمازی بارش کے دوران موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعا اور استغفار پر توجہ دیں۔

متعلقہ سیاق و سباق میں ’ٹویٹر‘ پر سعودی روڈ سکیورٹی کی اسپیشل فورسز کے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شہریوں کے لیے بارش میں کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ بارش میں گھر سے باہر نکلنے کے بعد بالخصوص گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال کرنے سے گریز کریں، گاڑی کے شیشے بند رکھیں اور کار کے ایئر فیچر کا استعمال کریں۔ مرئیت کو بہتر بنانے کےلیے ونڈشیلڈ وائپرز کا استعمال کریں۔ اپنی اور اپنے سامنے کار کے درمیان محفوظ فاصلہ چھوڑ دیں۔ جب تک ضروری نہ ہو سگنل استعمال کیے بغیرسڑک پار نہ کریں۔