ریاض : سعودی عرب کے ادارہ امورالحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے صرف طواف کی اجازت دے دی گئی ہے۔عرب ذرا ئع ابلاغ نے ادارہ الحرمین الشریفین کے حوالے سے بتایا کہ وہ افراد جو طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنا چاہیںوہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کرسکیں گے۔ ادارے نے کہا کہ طواف کی غرض سے آنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ پر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے مسجد الحرام کی بالائی مسجد سے طواف کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق نصف شب کے بعد 3 بجے تک جبکہ صبح 9 سے 10 بجے اور صبح 7 سے ایک بجے تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔واضح رہے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت صرف عمرہ ادا کرنے والوں کو حرم شریف آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں نماز باجماعت کیلیے اعتمرنا اور توکلنا پر پرمٹ کے حصول کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے، اب انتظامیہ کی جانب سے صرف طواف کرنے والوں کو بھی اجازت دے دی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں