مسجد الحرام: نمازیوں کو 3 وقت طواف کی اجازت

مکہ مکرمہ ۔ مسجد الحرام میں غیر معتمر نمازیوں کو 3 وقت طواف کی اجازت دے دی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ہانی حیدر نے بتایا کہ مسجد حرام کی پہلی منزل پر غیر معتمر افراد کو طواف کی اجازت دی گئی ہے،تاہم اس حوالے سے اعتمرنا موبائل اپیلی کیشن کے ذریعہ اجازت لینا لازم ہوگا۔ یہ اوقات صبح 7 بجے سے 10 بجے تک، شام 9 بجے سے رات 11 بجے تک اور رات 12 بجے سے صبح 3 بجے تک ہیں۔ اس دوران انہیں تمام خدمات فراہم کی جائیں گی،جن میں آب زمزم پینے کے انتظامات، سینی ٹائزیشن اور دروازوں اور داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی و صفائی شامل ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں حج تحقیقی مرکز کے بانی ڈاکٹر سامی عنقاوی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے۔

Leave a comment