ریاض : سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہیکہ مسجد الحرام میں نمازیوں کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 51 دروازے مختص کئے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہیکہ دروازوں کا ادارہ مسجد الحرام کے تمام دروازوں کا نگران ہے۔ ضرورت کے وقت دروازے کھولے جاتے ہیں۔ہر دروازے پر نگران تعینات ہوتے ہیں جو زائرین کو مسجد الحرام میں کھانے پینے کی اشیاء اور دھاردار آلات لے جانے سے روکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہیکہ مسجد الحرام کے تمام دروازوں کے نام اور نمبر ہیں تاکہ زائرین کو آتے جاتے وقت دروازے کی شناخت میں آسانی ہو اور خصوصاً مسجد الحرام سے نکلتے وقت رہائش پر جانے کے سلسلے میں کسی قسم کی زحمت نہ پیش آئے۔بیان میں انتظامیہ نے مزید کہا کہ تمام دروازوں پر نگران افراد 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ یہ زائرین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے کی صورت میں سعودی ہلال احمر سے رابطہ کر کے انہیں طبی امداد فراہم کرنے میں تعاون کرتے ہیں۔ متاثرین کو ہاسپٹل پہنچانے کے سلسلہ میں ہلال احمر کیساتھ رابطہ کرتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں