• 425
    Shares

مکہ مکرمہ : حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم کی سہولت کے لیے مزید 17 دروازے کھول مختص کردیئے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہیکہ ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے مزید دروازے کھولے جارہے ہیں۔زائرین حرم کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مذکورہ دروازوں پر ایک سو نگران تعینات ہوں گے۔انتظامیہ کے تحت حرم کے دروازوں کی نگران کمیٹی کے سربراہ فہد المالکی نے کہا ہیکہ حرم مکی شریف میں نماز پڑھنے والوں کیلئے الگ دروازے مقرر کئے گئے ہیں۔ان میں جسر اجیاد، الشبیکہ ، باب 84، باب 74، باب 121 اور باب 114 کے علاوہ باب 91 کی برقی سیڑھیاں شامل ہیں۔عمرہ زائرین کیلئے باب ملک فہد، باب اجیاد، باب الصفا، باب النبی، باب السلام، باب المروہ اور الارقم کی سیڑھیاں مختص کی گئی ہیں۔ حرم کے جس دروازے پر سبز بتی جل رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہاں زائرین کے لیے گنجائش موجود ہے جبکہ دروازے پر سرخ بتی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حرم کے اس حصے میں مزید افراد کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نمازوں کے فورا بعد لوگوں کے نکلنے کا وقت ہوتا ہے، اس وقت حرم میں داخل ہونے کی کوشش نہ کی جائے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں