دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی
مکہ معظمہ : سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا ۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حرم سکیورٹی فورس نے /30 مارچ 2021 ء منگل کو ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پر نماز عصر کے بعد ڈھونڈتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس کے پاس تیز دھاری والا ہتھیار بھی تھا ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ حرم شریف کی سکیورٹی فورس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ حرم شریف میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے معتمرین کی تعداد کم ہے ۔ اس لئے مسلح شخص کا فوری پتہ چل گیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں