مکہ مکرمہ : سعودی عرب کی مقدس مساجد کی انتظامیہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں دنیا کا جدید ترین سائونڈ سسٹم استعمال کررہی ہے۔ موذن کی اذان، ائمہ کی تلاوت اور خطیبوں کے خطبات کی آواز ایک ایک گوشے میں متوازن اور مناسب طریقے سے پہنچتی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ میں مینٹیننس سسٹم کے ڈائریکٹر محسن السلمی نے بتایا کہ مسجد الحرام میں نصب سائونڈ سسٹم دنیا کا سب سے بڑا سب سے شفاف اور سب سے معیاری ہے۔ السلمی نے بتایا کہ مسجد الحرام سے منسلک مطاف کا صحن، توسیعی حصے، صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا علاقہ، داخلی خارجی صحن اور آس پاس کی سڑکوں تک صاف شفاف متوازن انداز میں نماز، اذان، خطبے اور وعظ کی آواز پہنچانا بڑا چیلنج ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں