ریاض : سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ معتمرین کو افطار سے سحری تک زمزم کی سہولت فراہم کر رہی ہیں،زمزم وافر مقدار میں موجود ہے۔مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ’ ریاض الجنہ اور مسجد نبوی ؐکی پرانی عمارت میں موجود معتمرین کو یومیہ 14 ہزار آب زم زم کے کولر اور ایک لاکھ 60 ہزار آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ معتمرین جہاں بھی ہوں انہیں کسی زحمت کے بغیر افطار کے وقت سے سحری تک آب زم زم وافر مقدار میں مہیا رہے۔‘ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے بتایا کہ ’معتمرین کیلئے مسجد نبوی ؐکے صحنوں میں آب زم زم کی 12 سو سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔‘ رمضان کے دوران معتمرین کو وافر مقدار میں زم زم فراہم کرنے کے مکمل انتظامات ہیں۔