مسجد اقصیٰ کو ڈھائی ماہ بعد نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

12

دو ماہ کی بندش کے بعد مقبو ضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا تو اس موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز بھی جاری کیے گئے۔ تمام نمازیوں کو ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کرونا وبا کے باعث مارچ میں مسجد اقصی ٰ نمازیوں کے لیے بند کی گئی تھی۔

مسجد کے کھولنے کا اعلان القدس اسلامی اوقاف کونسل نے کیا، جس کے مطابق مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ کو عیدالفطر کے بعد عبات کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اُردنی اوقاف ، اسلامی امور مقدسات امور ی وزارت سے منسلک کونسل سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عالمی وبا کی بنا پر ماہ مارچ سے بند قبلہ اول کو وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد بند کیا گیا تھا، تاہم صورت حال میں بہتری اور کرونا کیسز میں کمی کے بعد عبادت کے لیے مسجد کو کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مسجد نبوی کو بھی کھول دیا گیا، جہاں نمازیوں نے فجر کی نماز ادا کی۔ حکام کی نمازیوں کو سماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔مسجد نبوی سے آنے والوں کیلئے آج فجر کی اذان معمول سے ہٹ کر تھی۔ اذان سے پہلے ہی نمازی جوق در جوق مسجد پہنچے جہاں طبی عملے نے مسجد میں داخلے سے پہلے نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد کی مجموعی گنجائش کے مطابق 40 فی صد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔