مستقبل کے شہر نیوم میں کام کے مواقع ، سعودی عرب کے میگا پروجیکٹ میں ملازمت کیسے حاصل کریں؟
سعوی عرب میں 500 بلین ڈالر کے خطیر سرمایے سے تعمیر ہونے والے مستقبل کے شہر نیوم میں دنیا بھر کے اعلیٰ ہنر مندوں کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔
بحیرہ احمر پر واقع اس میگا پروجیکٹ کی بنیادیں رکھی جارہی ہیں، ایسے میں دنیا بھر سے قابل ، ہنرمندوں کو راغب کی جارہا ہے کہ وہ فنانس، عوامی تحفظ، منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی سے لے کر متعدد دیگر شعبوں میں یہاں کام کریں۔
نیوم میں کون سی ملازمتیں دستیاب ہیں؟دا لائن اور اوکساگون سمیت تمام نیوم منصوبوں میں اس وقت 130 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں۔
نیوم کی ویب سائٹ کے مطابق صنعت کاری اور اختراعات، کارپوریٹ ڈویلپمنٹ، صحت، مالیات، عوامی تحفظ، کھیلوں، منصوبہ بندی ، ٹیکنالوجی، سرکاری خدمات اور سمندری تحفظ جیسے کئی شعبے ہیں جن میں خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی ، رسک مینجمنٹ، ماحولیات، بورڈ تعلقات، توانائی ، پانی ، رئیل اسٹیٹ، ایگزیکٹو مینجمنٹ، لینڈ موبلٹی، شہری منصوبہ بندی، ثقافتی ورثہ، نقل و حمل، سپلائی چین سروسز، کارپوریٹ سروسز، میونسپلٹی اور نیوم ٹیلنٹ اکیڈمی کے اندر بھی مواقع موجود ہیں۔
اہلیت کا معیار
اپنی ویب سائٹ پر نیوم دنیا بھر سے لوگوں کو اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لیےدعوت دے رہا ہے۔
نیوم میں قابلیت کے مطابق مواقع دستیاب ہیں۔ کم سے کم اہلیت بیچلر ڈگری ہے۔ بعض نوکریوں کے لیے ماسٹر ڈگری کی مانگ ہوتی ہے۔ تجربے اور دیگر زبان کی مہارتوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔
سعودی شہریوں کے لیے مواقع
سعودی شہریوں کے لیے نیوم میں گریجویٹ مواقع "گرو” پروگرام کے تحت متعدد نوکریاں ہیں۔ امیدواروں کے پاس بیچلر ڈگری ہونی چاہیے، 4 میں سے کم از کم جی پی اے 3.5 ہو اور انگریزی زبان پر بہترین مہارت حاصل ہو۔
مراعات اور فوائد
سعودی ویژن 2030 کا ایک اہم حصہ نیوم سعودی عرب کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہاں ملازمت کرنے والوں کے لیے بے شمار فوائد اور مراعات موجود ہیں۔ان میں اچھی تنخواہ، کارکردگی بونس، بچت کی اسکیم ،
ملازمت کے لیے درخواست کیسے دیں۔
درخواست دہندگان اپنا ریزیومے، کوور لیٹر، اور کوئی بھی دیگر متعلقہ مواد نیوم کے آن لائن درخواست سسٹم کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ ہدایات پر احتیاط سے عمل کریں اور تمام مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔آپ اپنے ریزیومے اور کوور لیٹر کو ملازمت کی فہرست میں بتائی گئی ضرورت اور قابلیت کے مطابق بنائیں۔
درخواست دہندگان کو یہ ظاہر کرنا چاہئے کہ ان کی مہارت اور تجربہ اس کردار کے ساتھ کس طرح مطابقت رکھتا ہے جس کے لئے وہ درخواست دے رہے ہیں۔